اسلام آباد ، اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید کی سترہ میل اور کرلوٹ میں پرائس چیکنگ ،خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو قانون کے مطابق جرمانے اور وارننگز جاری کی گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ بہارہ کہو انیل سعید نے سترہ میل اور کرلوٹ کے علاقوں میں مختلف دکانوں ، ریسٹورنٹس ، جنرل سٹورز پر پرائس چیکنگ ، کورونا ایس پی پیز پر عملدرآمد اور پلاسٹک شاپرز پر پابندی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو قانون کے مطابق جرمانے اور وارننگز جاری کی گئیں ۔
اے سی انیل سعید کی سترہ میل اور کرلوٹ میں پرائس چیکنگ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
