بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک) بیجنگ میں منعقد ہو نے والے فنانشل سپورٹ گرین اینڈ لو کاربن ڈویلپمنٹ سب فورم میں ، پیپلز بینک آف چائنا کے ڈپٹی گورنر چن یولو نے کہا کہ چین گرین اینڈ لو کاربن ڈویلپمنٹ میں فنانس کے کردار کو بہت اہمیت دیتا ہے اور گرین اینڈ لو کاربن فنانس کو فروغ دینے والے اولین ممالک میں سے ایک ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ پانچ سالوں میں ، چین نے فعال طور پر سبز اور کم کاربن ترقی کے لیے سبز مالیاتی پالیسی کا فریم ورک قائم کیا ہے۔
عالمی بینک کے چائنا بیورو کے ڈائریکٹر مارٹین ریزر نے کہا کہ چین کے اقدامات عالمی آب و ہوا پر نمایاں اثر ڈال سکتے ہیں۔ کچھ پیشن گوئیوں کے مطابق چین کے 2060 تک کاربن نیوٹرل کے حصول کی منزل کی تکمیل سے گلوبل وارمنگ میں 0.2-0.3 ڈگری سیلسیس کی کمی واقع ہو سکتی ہے۔ مارٹن ریزر نے کہا کہ چین کی معیشت کو “صفراخراج “کی تکمیل کے لیے بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی جس پر پوری اہمیت دی جانی چاہیے۔
چین کا گرین فنانس پالیسی کو بہتر انداز میں نافذ کر نے کا منصو بہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔