Saturday, March 15, 2025
ہومپاکستانکالعدم ٹی ایل پی کے مطالبے پر فرانسیسی سفیر کو نہیں نکال سکتے، شیخ رشید

کالعدم ٹی ایل پی کے مطالبے پر فرانسیسی سفیر کو نہیں نکال سکتے، شیخ رشید

اسلام آباد،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے مطالبے پر فرانسیسی سفیر کو ملک سے نہیں نکال سکتے،فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب یورپی یونین سے تعلقات کشیدہ کرناہے۔جمعرات کو پولیس پاسنگ آوٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن نے نومبر اور دسمبر میں احتجاج کا وتیرہ بنالیا، سیاسی مخالفین جمعہ جمعہ کھیل رہے ہیں، کل کا احتجاج بتا رہا تھا سکون ڈاٹ کام ہے، اپوزیشن نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو ایکشن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی مدت پوری کریں گے، عمران خان کی قیادت میں مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں گے، فرانس کے سفیر کو نکالنے کا مطلب یورپی یونین سے تعلقات خراب کرنا ہے، قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کیا گیا تو کوئی ایکشن نہیں لیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔