Sunday, February 15, 2026
ہومپاکستانحکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر عوام پر بجلی بم گرا دیا

حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر عوام پر بجلی بم گرا دیا

اسلام آباد،آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ پورا ،حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر عوام پر بجلی بم گرا دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ،بجلی مہنگی کرنے کی وفاقی کابینہ منظوری دیدی۔کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔