تحریر: صابر حسین
@SabirHussain43
شیکسپیئر کا قول ہے میں نے دنیا کے خوبصورت مناظر دیکھ لئے لیکن اس منظر سے حسین کوئی منظر نہیں جب میں کسی بچے کو پر اعتماد دیکھتا ہوں ، زندگی ایک جنگ ہے اور اس جنگ میں جیت اس کی ہوتی ہے جو خود پر یقین رکھتا ہے جسے اپنی صلاحیتوں پر یقین ہو اور جسے یہ یقین ہو کہ وہ کچھ کر گزرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
خود اعتمادی جیت کے لئے ایک زبردست ہتھیار ہے ہمارے ملک میں نوجوانوں کی بڑی تعداد خود اعتمادی کی فقدان کی شکار ہے دنیا کے بہترین ماہر نفسیات اپنی تحقیق سے یہ بات ثابت کرچکے ہیں بچے میں خود اعتمادی کی کمی کی اصل وجہ بچپن میں والدین کی تربیت کی نااہلی ہوتی ہے
جو جیتتے ہیں ان کو یقین ہوتا ہے کہ وہ جیت جائیں گے آپ کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں اگر آپ کو یقین ہو کہ آپ اس کے حق دار ہیں خود اعتمادی پیدا کرنے کے لئے یہ اقدام اٹھائیں ۔
اپنے کاموں میں ان سے مدد لیں ، انہیں خود بھی اپنا کام کرنے دیں
بچوں کو غلطیاں کرنے دیں بچے غلطیوں سے ہی سیکھتے ہیں ، انہیں اپنے فیصلے خود کرنے دیں تاکہ ان کے اندر فیصلہ کرنے کی قوت پیدا ہوسکے ، انہیں منصوبہ بندی کرنے کا عادی بنائیں بچوں کی نفسیات کا بغور مطالعہ کریں اور انہیں ان خوبیوں سے آشنا کرانے میں مدد کریں ، انہیں روپے پیسے کے حساب کتاب کرنے کا عادی بنائیں ، بچے کو بازار لے جائیں اور اسے کہیں کہ وہ کوئی چیز خریدے ، بچے کی پولیس مین سے ، پوسٹ مین سے اور دوسرے شعبوں کے لوگوں سے بات چیت کرائیں ، مہمان نوازی کا طریقہ سکھائیں ، بڑوں کے آدب و احترام اور چھوٹوں سے شفقت کرنا سیکھائیں یاد رکھیں ! کامیاب بچہ ہی کامیابی حاصل کرتا ہے
افسوس صرف ان موتیوں کی قسمت پر ہوتا ہے جو زمانے کو اپنی آب و تاب نہیں دکھا سکے۔ کتنا دکھ ہوتا ہے جب پھول اپنی مہک سے کسی کا دماغ معطر کئے بغیر مٹی میں مل جائیں ان سے بھی زیادہ قابلِ رحم اور افسوسناک حالت ان بچوں کی ہے جو سب کچھ کرسکتے ہیں مگرانہیں اپنی ذات پر اعتماد نہیں ہوتا اس لئے اپنی قابلیت سے نہ تو خود فائدہ حاصل کرتے ہیں اور نہ ہی انسانیت کی خدمت بجا لاسکتے ہیں۔
مواقع روز روز نہیں ملتے ، قسمت کی دیوی ہر روز مہربان نہیں ہوتی لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ آپ کے بچے کو آگے بڑھنے کا بہترین موقع کب ملتا ہے ؟ اور قسمت کی دیوی کب مہربانی ہوتی ہے ؟
اگر ایسا واقعہ ہی آپ کو نہیں پتہ تو پھر آپ خود اعتمادی کا شکار ہیں آپ کو خود اپنے اوپر یقین نہیں ہے۔
خود اعتمادی جیت کا سب سے بڑا ہتھیار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
