Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانموٹروے پولیس نے بھیرہ میں رہ جانیوالے بچے کو گھر والوں تک پہنچا دیا

موٹروے پولیس نے بھیرہ میں رہ جانیوالے بچے کو گھر والوں تک پہنچا دیا

اسلام آباد، موٹر وے پولیس نے بھیرہ سروس ایریا میں رہ جانے والا تین سالہ شہروز گھر والوں تک پہنچا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق احسان علی نامی شخص اپنے خاندان کے ہمراہ اسلام آباد سے لاہور کی جانب بذریعہ موٹر وے پر سفر کر رہا تھا ، دوران سفر وہ بھیرہ سروس ایریا میں کھانے کے لیے رکا ،جہاں اپنا کا تین سالہ بیٹا شہروز بھول کر روانہ ہوگیا، دس کلومیٹر سفر طے کرنے کے بعد جب اسے یاد آیا تو اس نے موٹر وے پولیس ہیلپ لائن 130 کے ذریعے رابطہ کیا۔ اطلاع پاتے ہیں موٹروے پولیس کی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر بچے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا بعد ازاں بچے کو والدین تک پہنچا دیا گیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔