Monday, July 7, 2025
ہوماسلام آبادبابوسر ناران شاہراہ پر عائد پابندی ہٹا دی گئی

بابوسر ناران شاہراہ پر عائد پابندی ہٹا دی گئی

چلاس(آئی پی ایس)گلگت بلتستان کی طرف بابوسر ناران نیشنل ہائے وے پر سفری ٹریولر شیڈول جاری کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ دیامر کی جانب سے بابوسر ناران شاہراہ پر عائد پابندی ہٹا دی گئی، مسافر اور سیاح دن کے اوقات بابوسر ناراں نیشنل ہائے وے پر سفر کرسکتے ہیں ،بابوسر ناران شاہراہ پر صبح 9 تا شام 4 بجے تک گاڑیوں کی آمدورفت جارہی گی ۔شام 4 تا صبح 9 بجے تک بابوسر ناراں شاہراہ ٹریفک آمدورفت معطل رہی گی اوربابوسر ناراں شاہراہ پر برفباری کے دوران خطرات کی پیش نظر ٹریولر شیڈول جاری کیا ہے برفباری کے دوران بابوسر ناراں شاہرہ میں سفر کرنا کسی خطرے سے خالی نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔