Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانمسلح افواج کی قیادت کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس

مسلح افواج کی قیادت کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر قدیر نے دفاع پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس نے بھی گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر عبدالقدیر کے درجات بلند کرے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے بھی ڈاکٹر خان کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔