Tuesday, July 1, 2025
ہومکھیلصہیب مقصود کمر کی تکلیف کے باعث ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر

صہیب مقصود کمر کی تکلیف کے باعث ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر

لاہور(آئی پی ایس)آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی،قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کے آرائیول کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے ۔ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ اتوار کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کرے گامپیر اور منگل کو قومی اسکواڈ کے ٹریننگ سیشنز ایل سی سی گراونڈ لاہور میں منعقد ہوں گے،قومی اسکواڈ 14 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کھیلے گا،اسکواڈ میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہوگا۔صہیب مقصود کمر کی تکلیف کے باعث ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ،صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹونٹی کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے ،پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اور فزیو کلف ڈیکن نے کچھ دیر قبل صہیب مقصود کی انجری کا جائزہ لیا ،میڈیکل پینل نے صہیب مقصود کو آرام کا مشورہ دیا ہے ،صہیب مقصود کے متبادل کا فیصلہ جلد کردیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔