Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستاننیا حکم نامہ جاری،12سال کے طلبہ کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار

نیا حکم نامہ جاری،12سال کے طلبہ کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار

اسلام آباد،کورونا ویکسین طلبہ کیلئے لازمی قرار دیدی گئی، 12 سال کی عمر کے طلبہ کو ویکسینیشن لازمی طور پر کروانی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولز کی جانب سے نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا جس میں طلبا کی ویکسینیشن کی عمر میں مزید کمی کر دی گئی۔اس سے قبل 15 سال کی عمر کے طلبا کو ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی تھی تاہم اب 12 اور اس سے زائد عمر کے طلبا کے لیے ویکسینیشن کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی نگرانی میں ویکسینیشن کے عمل کو یقینی بنایا جائیگا جبکہ ویکسینیشن مہم کے دوران ڈایریکٹوریٹ آف اسکولز کی ٹیم دورہ کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔