Monday, July 7, 2025
ہومپاکستانملک کی معاشی مشکلات زرداری اور نواز شریف کے 10سال کا تحفہ ہیں،فواد چوہدری

ملک کی معاشی مشکلات زرداری اور نواز شریف کے 10سال کا تحفہ ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیراطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری اورنواز شریف کے 10سال کا تحفہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری،نواز شریف کے دس سالوں کا تحفہ ہیں، آج اگر ہمیں اس سال بارہ ارب ڈالر کا قرضہ اور سود واپس نہ کرنا ہوتا تو یہ پیسہ تیل اوربجلی کو سبسڈی میں استعمال ہوتا اور ہم دنیا میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے بچ جاتے ان تاریک دس سالوں کے اثرات تباہ کن ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔