اسلام آباد (آئی پی ایس )امریکی ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔امریکی سفارتخانے اور دفتر خارجہ کے حکام نے استقبال کیا ۔امریکی ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ سات رکنی وفد کے ہمراہ مختلف ممالک کے دوروں کے بعد اسلام آباد پہنچی۔ امریکی ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ آج پاکستانی قیادت کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کریں گی۔ مذارکرات میں پاک امریکہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور افغانستان کے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
امریکی ڈپٹی سیکرٹری دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
