الجزائر: الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے امریکی صدر کے سینئر مشیر برائے افریقہ، عرب اور مشرق وسطیٰ امور موساد بولوس سے ملاقات کی۔
ملاقات میں الجزائر کی جانب سے وزیر مملکت برائے جنرل انسپکٹوریٹ آف اسٹیٹ اینڈ لوکل افیئرز ابراہیم مراد، وزیر مملکت و وزیر خارجہ و قومی برادری احمد عطاف اور صدر کے سفارتی امور کے مشیر عمار عبا شریک ہوئے۔
امریکی وفد میں امریکی سفارتخانے کے قائم مقام سفیر مارک شبرو اور سفارتی امور کی ذمہ دار سارہ نائٹ بھی موجود تھیں۔
ملاقات میں الجزائر اور امریکا کے باہمی تعلقات، افریقہ، عرب خطے اور مشرق وسطیٰ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
