Tuesday, July 8, 2025
ہوماسلام آبادراول ڈیم چوک تعمیراتی کاموں کی زد میں آنیوالے درجنوں درختوں کو بچا لیا گیا

راول ڈیم چوک تعمیراتی کاموں کی زد میں آنیوالے درجنوں درختوں کو بچا لیا گیا

اسلام آباد ،راول ڈیم چوک انٹر چینج میں تعمیرات اور درختوں کی کٹائی روکنے کا معاملہ ،چیئرمین سی ڈی اے کے احکامات پر بڑے درختوں کو جدید مشینری کے ذریعے دیگر مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راول ڈیم چوک انٹر چینج پر جاری ترقیاتی کاموں کے نتیجے میں زد میں آنے والے درختوں کو کٹائو سے بچا لیا گیا ۔چیئرمین سی ڈی اے کے احکامات پر بڑے درختوں کو جدید مشینری کے ذریعے دیگر مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے ماحولیاتی ذمہ داری کی تحت بڑے درختوں کو بنا کسی نقصان کے دیگر مقامات پر منتقل کیا، روال ڈیم چوک کے توسعی منصوبے کی زد میں درجنوں بڑے درخت آ رہے تھے جنکو بچا لیا گیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔