اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر ہان سنگ ہو نے ژوب چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اسفندیار خان اور چیمبر کے دیگر نمائندوں سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ژوب کے اقتصادی اور صنعتی منظرنامے، مقامی کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقع اور پاکستان و جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے زراعت، کان کنی اور معدنیات کی پراسیسنگ سمیت مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔
