Tuesday, July 8, 2025
ہومکامرسچین کی بیرونی تجارت میں مسلسل 15 ویں ماہ اضافہ

چین کی بیرونی تجارت میں مسلسل 15 ویں ماہ اضافہ

بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک) چین کی کسٹمز انتظامیہ نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں ملک کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت 24.78 ٹریلین یوآن رہی ، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔انتظا میہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ مالیت 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں22.8 فیصد زائد ہے۔علاوہ ازیں یہ چین کی بیرونی تجارت میں مثبت ترقی کا مسلسل 15 واں مہینہ ہے ، جو ایک مستحکم اور مضبوط رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔بہت سارے آزاد تجرباتی زونز نے مختلف طرز کے نئے تجارتی ماڈلز کو آزمایا ہے ، جس سے زیادہ سے زیادہ درآمد شدہ مصنوعات لوگوں کی زندگیوں میں داخل ہو ئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔