Monday, July 7, 2025
ہومکالم وبلاگزبلاگزعمرشریف سے ایک ملاقات

عمرشریف سے ایک ملاقات

تحریر: محمدعامل عثمانی
جدہ میں تقریبا 10 سال قبل میری اور عمر شریف مرحوم کی ون ٹو ون ملاقات ہوئی جو کئی گھنے جاری رہی ۔ انھوں نے مجھے اپنے کئی پروگرام کی سی ڈی بھی دی اور تصویر بھی بنوائی۔ عمر شریف سے ملاقات میں مجھے یہ اندازہ ہوا تھا کہ ان میں تکبر نام کی کویی بات نہیں تھی.، میں ایک دوست کے گھر پر ان کے ساتھ کئی گھنٹہ رہا تھا. ، عمر شریف اپنی بڑی بیٹی اور دو بیٹوں کے ساتھ تھے، انہوں نے بلاکر مجھ سے سب کو ملوایا اور اسی ملاقات کے دوران مغرب کی نماز کا وقت ہوا تو اپنے بیٹوں کو وضو کراکر میری اقتدا میں نماز پڑھی، ان کی مزاح کی طبیعت تھی نماز سے پہلے مجھ سے کہنے لگے کہ عثمانی نماز تو پڑھا رہے ہیں لیکن یہ بڑی ذمہ داری کی بات ہے – باتوں باتوں میں میں نے ان کی بہت سی فنی کیرئر کی معلومات حاصل کیں اور بعد ازاں اسے اردو میگزین میں اشاعت کرایا جو عمرشریف کو کراچی میں کسی نے پہنچایا بھی دیا اور وصولی کے بعد انھون نے مجھ سے بات بھی کی تھی ، عمر شریف نے ان کے بارے میں میرے مضمون پر کہا تھا کہ عثمانی صاحب بہت بڑھیا لکھا ہے – اس خصوصی ملاقات کے بعد میرا کراچی جانا ہوا، میری ان سے فون پر بات بھی ہوئی.، وہ پوچھنے لگے کہ کیسے آنا ہوا تو میں نے بتایا کہ اصل میں اس وقت مجھے دل کی تکلیف ہے اور پھر بائی پاس آپریشن بھی ہوا، عمر شریف نے کراچی میں میری رہائش پوچھی اور گھر پر آنے کو کہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔