Monday, July 7, 2025
ہومتازہ ترینپیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکے بنانے والا ملعون جل کرہلاک

پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکے بنانے والا ملعون جل کرہلاک

پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکے بنانے والا سویڈش کارٹونسٹ لارس ولکس اپنے دو پولیس محافظوں سمیت ٹریفک حادثے کے نتیجے میں جل کر ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکے بنانے والا ملعون ٹریفک حادثے میں جل کرہلاک ہوگیا۔گستاخ کارٹونسٹ لارس نے 2007 میں ایک مقابلے کے دوران نبی الزمان کے گستاخانہ خاکے بنائے تھے جس کے بعد سے اسے مسلسل قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔سویڈن کے مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے ابھی تک ٹریفک حادثے کی کوئی تفصیلات جاری نہیں کی مگر آرٹسٹ کے ایک ساتھی نے تصدیق کی ہے کہ 75 سالہ ولکس کی گاڑی کو ایک بے قابو ٹرک نے ٹکر ماری جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں ملعون کارٹونسٹ اور اس کے دونوں محافظ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔