Monday, July 7, 2025
ہومتازہ ترینپنڈورا پیپرز ، سربراہان مملکت سمیت متعدد غیر ملکی رہنما آف شور کمپنیاں کے مالک

پنڈورا پیپرز ، سربراہان مملکت سمیت متعدد غیر ملکی رہنما آف شور کمپنیاں کے مالک

مالٹا/اسلام آباد،نامور شخصیات کے مالی امور پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات پنڈورا پیپرز میں متعدد غیر ملکی رہنمائوں کی آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں،اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ کا نام بھی پنڈورا پیپرز میں آف شورکمپنی بنانے والوں میں شامل ہے، قطر کے حکمرانوں کی آف شورکمپنیاں بھی پنڈورا پیپرز میں سامنے آئی ہیں،یوکرین، کینیا اور ایکواڈور کے صدور کی آف شورکمپنیاں بھی پنڈورا پیپرز میں شامل ہیں، چیک ری پبلک اور لبنان کے وزرائے اعظم کی بھی آف شورکمپنیاں نکل آئی ہیں،سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کے نام پر بھی آف شورکمپنی پنڈورا پیپرز میں شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق پینڈورا پیپرز میں دنیا بھر کے 91 ممالک اور خطوں کے 35 موجودہ اور سابقہ سربراہان مملکت، 330 سیاست دان اور عوامی نمائندوں کی خفیہ مالیاتی دستاویزات شائع کی گئی ہیں۔پنڈورا پیپرز میں6بھارتی سیاست دانوں، چین کے2، یواے ای کے11، روس کے 19 ، برازیل کے9، یوکرین کے 38 اور نائیجیریاکے 10، برطانیہ کے 9 اور سعودی عرب کے پانچ سیاست دانوں کے نام شامل ہیں۔پنڈورا پیپرز میں اٹلی کے4،انڈونیشیا2، فرانس کے 3، اسپین کے5، پرتگال کے3سیاستدانوں کے نام بھی شامل ہیں۔آئی سی آئی جے کے مطابق سب سے زیادہ لاطینی امریکاکی کمپنی نے 14 ہزارشیل کمپنیاں اور ٹیکس ہیونز ٹرسٹ بنائے۔روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور آذر بائیجان کے صدر کے نام بھی شامل ہیں، اسی طرح کینیاکے صدر اوہورو کینیتا، چیک صدر آندریج بابیز نے ا ف شور کے ذریعے 22ملین ڈالرز کی جائیدادخریدی تھی۔ یوکرین، کینیا اور ایکوا ڈور کے صدو رنے آف شورکمپنیاں بنائیں،،اردن کے بادشاہ عبداللہ اورقطر کے حکمرانوں کے نام پر بھی آف شور کمپنیاں نکل آئیں جبکہ سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئرکے نام بھی آف شورکمپنی ،کچھ کاروباری شخصیات اور بینکاروں کے نام پر بھی آف شور کمپنیاں نکل آئیں جبکہ گلوکارہ شکیرا، سابق بھارتی کرکٹرسچن ٹنڈولکرکے نام بھی آف شورکمپنی رجسٹرڈ ہے ، پنڈورا پیپرز میں 14 آف شور سروس فرمز شامل ہیں، چیک ری پبلک اور لبنان کے وزرائے اعظم بھی آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔