Tuesday, July 1, 2025
ہوماسلام آبادعبوری آئینی صوبے کے معاملے پر اپنی پارٹی کو راضی کرنا اپوزیشن لیڈر پر عوام کا قرض ہے، ترجمان وزیراعلیٰ جی بی

عبوری آئینی صوبے کے معاملے پر اپنی پارٹی کو راضی کرنا اپوزیشن لیڈر پر عوام کا قرض ہے، ترجمان وزیراعلیٰ جی بی

گلگت ،وزیر اعلی گلگت بلتستان کے ترجمان امتیاز علی تاج نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ عبوری آئینی صوبے کے معاملے پر وفاقی سطح پر اپنی پارٹی کو راضی کرنا اپوزیشن لیڈر پر عوام گلگت بلتستان کا قرض ہے،محض اپنی ذاتی خواہشات کی تکمیل کیلئے اس اہم قومی فریضہ سے روگردانی گلگت بلتستان کے ساتھ سنگین غداری ہوگی۔
اگر اپوزیشن لیڈر عبوری آئینی صوبے کے معاملے پر وفاق میں اپنی پارٹی قیادت کو منوانے میں ناکام ہوئے تو وہ کس منہ سے دوبارہ گلگت بلتستان کی عوام کا سامنا کرینگے۔ اس حوالے سے حکومت کیساتھ تعاون کرکے اپوزیشن لیڈر کوئی احسان نہیں کر رہے بلکہ آئینی حقوق کے حوالے سے جو وعدے وہ اور انکی مرکزی قیادت ماضی کے ہر انتخاب میں گلگت بلتستان کے لوگوں سے کرتی رہی ہے وہ ان سے انحراف کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ ان سے یوٹرن کی صورت میں اپوزیشن لیڈر کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ویسے بھی ہوگی مگر وہ اپنے ساتھ گلگت بلتستان میں پی پی پی کو بھی لے ڈوبیں گے۔ہماری صوبائی حکومت وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی قیادت میں عبوری آئینی صوبے کے معاملے پر بہترین کام کر رہی ہے۔ یہ معاملہ صرف پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ ایک قومی فریضہ ہے جس کو کامیاب کرانے کے لئے مثبت کردار ادا کرنا ہر پارٹی پر واجب ہے۔لہذا اس قومی معاملے پر اپنے حصے کا فرض نبھانے سے راہ فرار اختیار کرنے کی سوچ بھی اپوزیشن لیڈر اور پی پی پی کے مستقبل کے لئے تباہ کن ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔