Monday, July 7, 2025
ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، میٹرو بس منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، میٹرو بس منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ

اسلام آباد،چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے سی ڈی اے افسران اور کنسلٹنٹ کے ہمراہ اجلاس میں پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک اسلام آباد میٹرو بس منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اجلاس کے دوران یہ بات مشاہدے میں آئی کہ منصوبے کے کام کے دائرہ کار میں کچھ کمی تھی، سی ڈی اے نے ماہرین کی مشاورت سے ایک علیحدہ پی سی ون تیار کیا تھا تاکہ مطلوبہ سہولیات جیسے ٹرانسپورٹیشن سسٹم بشمول خودکار کرایہ وصول کرنا، جدید سیکورٹی سسٹم ، بس شیڈولنگ سسٹم، گاڑیوں کی لوکیشن سسٹم اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم وغیرہ شامل ہوں کنسلٹنٹ نے مسافروں کو ہر بس اسٹیشن پر فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا کہ مسافروں کے لیے واک تھرو گیٹس، سیکیورٹی کیمرے، وائی فائی، ریئل ٹائم مسافروں کی معلومات کا ڈسپلے، عوامی اعلان کا نظام شامل ہیں ۔اجلاس میں بس ڈپو کا تفصیلی منصوبہ بھی پیش کیا گیا، بس ڈپو میں مینٹیننس ورکشاپ، سروس ایریا، ڈرائیورز کے لیے ریسٹ ایریا، ایڈمن بلاک، پارکنگ ایریا، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اور دفاتر کے لیے علیحدہ جگہ بھی مختص کی جائے گی ۔مزید برآں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ بس ڈپو نہ صرف میٹرو بس سروس پروجیکٹ کی ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ اسلام آباد بس سروس پراجیکٹ کی ضروریات کو بھی پورا کرے گی، ڈپو اور فیول اسٹیشن سے معقول آمدن بھی حاصل ہوگی ،علاوہ ازیں منصوبے میں ڈے کیئر سنٹر میں خواتین عملے کے بچوں کے لیے سہولت سینٹر، گارڈز کے لیے چھوٹی بیرک اور خصوصی افراد کے لئے ریمپ، ریلیں اور مختلف معذور افراد کے لیے علیحدہ ریسٹ رومز کی سہولت شامل کی گئی ہے اور منصوبہ بندی کی اصولی منظوری دی گئی ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور پراجیکٹ کنسلٹنٹس کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بسوں کی خریداری 4 ماہ کی مدت میں مکمل کرلیں تاکہ دارالحکومت کے شہریوں تک یہ سہولت کم سے کم وقت میں پہنچائی جا سکے۔ بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی کہ پہلے سے تعمیر ڈھانچے اور سٹیل فریم کی تعمیر کی جائے تاکہ ڈپو اور کنٹرول روم کی تکمیل چھ ماہ میں مکمل ہوسکے، اس کنٹرول روم نہ صرف میٹرو بس منصوبے کی سیکورٹی کی ضرورت پوری ہونگی بلکہ اسلام آباد بس سروس اور سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کی ضروریات بھی پوری ہونگی، اس اقدام سے اجتماعی حصول میں بچت ہوگی ۔واضح رہے کہ بسوں کی خریداری کے ٹینڈر پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے، اور ڈپو کی تعمیر کے لئے بھی ٹینڈر جلد جاری کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔