Monday, July 7, 2025
ہومپاکستانترجمان ن لیگ سے خفیہ ملاقات، پی پی نے خورشید شاہ کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا

ترجمان ن لیگ سے خفیہ ملاقات، پی پی نے خورشید شاہ کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد، پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق قائد حزب اختلاف اور سنیئر پارٹی رہنما خورشید احمد شاہ کو ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب سے خفیہ ملاقات کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا، نوٹس میں سات روز میں اپنے فعل کی وضاحت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کو نوٹس سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری کی جانب سے جاری کیا گیا ۔نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ خورشید شاہ نے پارٹی قیادت کو اعتماد میں لئے بغیر سینٹرل جیل سکھر میں ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب سے خفیہ ملاقات کی ، پارٹی قیادت کو آگاہ کئے بغیر خفیہ ملاقات کرنا پارٹی کے کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی ہے ، خورشید شاہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ، وہ سات روز کے اندر نوٹس کا جواب دیں اور اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔