Tuesday, July 8, 2025
ہومپاکستانکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا یو این دفتر کے سامنے مظاہرہ

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا یو این دفتر کے سامنے مظاہرہ

اسلام آباد،کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ نے ”عدم تشدد ” کے عالمی دن کے موقع پر کنوینر محمد فاروق رحمانی کی قیادت میں اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرے میں شریک حریت رہنمائوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی ریاستی کی شدید مذمت کی ۔انہوں نے ہاتھو ں میں پلے کارڑ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی کے حق میں اور مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔حریت رہنمائوں نے اس موقع پر اپنی تقاریر میں کہا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میںجبر و استبداد کا بدترین سلسلہ شروع کررکھا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد کشمیریوں اور بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر تشدد میں اضافہ ہوا ہے ۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے پر تلا ہوا ہے۔انہوںنے کہا کہ کشمیری ایک عظیم مقصد کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں ، کشمیریوں کی بے مثال قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر اس وقت عالمی سطح پر توجہ کا مرکز ہے اور عالمی ادارے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور اپنی مقدس تحریک کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔ حریت رہنمائوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کے مظالم کا موثر نوٹس لیں۔ انہوںنے اقوام متحدہ سے اپنا یہ مطالبہ دہرایا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے عالمی ادارے کی پاس کردہ قرار دادوں کے مطابق حل کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔دریں اثنا فرنڈزآف کشمیرانٹر نیشنل کے وائس چیئرمین عبدالحمید لون نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا ہے کہ آج جب دنیا بھر میں عدم تشدد کا دن منایا جارہا ہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم مسلسل جاری ہیں۔ انہوںنے کہا کہ یہ دن کشمیریوں کیلئے کوئی اہمیت نہیں رکھا کیونکہ غیر قانونی بھارتی قبضے میں لاکھوں کشمیری مسلسل تشدد کا مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوںنے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نریندر مودی کو مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔