اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے چین کے قومی دن پر چینی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے چین کی ترقی ،خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے پاکستان ، چین کی دوستی میں مزید وسعت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین کے قومی دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، دعا گو ہوں کہ چین کے عوام زیادہ خوشحال اور ترقی یافتہ ہوں، خواہش ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی آنے والے وقتوں میں مزید مضبوط ہو ۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکی چین کے قومی دن پر چینی عوام کو مبارکباد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔