Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستاناسلامی جمعیت طلبہ کے وفد کی معاون خصوصی صحت فیصل سلطان سے ملاقات

اسلامی جمعیت طلبہ کے وفد کی معاون خصوصی صحت فیصل سلطان سے ملاقات

اسلام آباد،اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلی حمزہ محمدصدیقی کی قیادت میںطلباکے وفد کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات ، جمعیت کے وفد نے ڈاکٹر فیصل کو ملک بھر ایم ڈی کیٹ کے طلبہ کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا اور اس حو الے سے طلبہ کے مطالبات پیش کیے
ملاقات میں طے پایا کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے قائم کردہ شکایات سیل میں رپورٹ ہونے والے تمام کیسز حکام کو فراہم کیے جائیں گے اور حکومت اس ڈیٹا کا تجزیہ کرکے شکایات کا ازالہ کرے گی، اس کی بنیاد پر اپنا آڈٹ بھی کرے گی اور حکومت Claim Center قائم کرے گی، جہاں متاثرہ اسٹوڈنٹ Claim کر کے اپنے مسائل حل کروا سکے گامذیدحکومت آخری ٹیسٹ کے بعد MDCAT کے پورے نظام کا جائزہ لے گی اور جہاں خرابی ہوئی ہے، اسے دور کرکے اس کے مستقل بنیادوں پرسدباب کرے گی ، ڈاکٹر فیصل نے اسلامی جمعیت طلبہ کے فیس کے حوالے سے اٹھا ئے گئے تحفظات کو بھی تسلیم کیا گیااس حو الے سے حکو متی سطح پر فیس کا دوبارہ جائزہ لینے کا وعدہ کیا گیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔