بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈ یسک)چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بیجنگ میں سال 2020 اور 2021 کے لیے فرینڈ شپ ایوارڈ پانے والے غیر ملکی ماہرین سے ملاقات کی ہے ۔تفصیلات کے مطا بق ملا قات میں انہوں نے چین کے اصلاحات اور کھلے پن ، ترقیاتی عمل اور چین اور بیرونی ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں کے فروغ میں ایوارڈ یافتہ غیر ملکی ماہرین کی خدمات کا اعتراف کیا اور ان کے ذریعے چین میں کام کرنے والے تمام غیر ملکی ماہرین اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک تمنائیں ظاہرکیں۔
انہوں نے کہا کہ چین سائنسی اور تکنیکی جدت میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیتا رہے گا اور دنیا بھر کے سائنسدانوں کو مشترکہ عالمی چیلنجز پر تحقیق کے لیے معاونت فراہم کرے گا۔لی کھہ چھیانگ نے مزید کہا کہ چین مستحکم انداز سے مزید اصلاحات جاری رکھے گا ، جدت اور کاروبار کے لیے ماحول کو بہتر بنائے گا ، مارکیٹ پر مبنی قانونی بین الاقوامی کاروباری ماحول تشکیل دے گا اور دانشورانہ املاکی حقوق کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چین غیر ملکیوں کے چین میں روزگار کے حوالے سے نظام کو مسلسل بہتر بنائے گا تاکہ ہر ایک کے لیے چین میں روزگار اور قیام کے لیے آسانیاں پیدا ہوں۔
چائنا میڈیا گروپ سےتعلق رکھنے والے ایک روسی ماہر کونسٹنٹین شیپین اور ایک فرانسیسی ماہر یویس موئلٹ کو بالترتیب 2020 اور 2021 کے لیے فرینڈشپ ایوارڈز عطا کیے گئے ہیں۔ایوارڈ حاصل کرنے والے دونوں ماہرین نے ایک طویل عرصے تک چائنا میڈیا گروپ کی روسی اور فرانسیسی شعبہ جات میں خدمات سرانجام دی ہیں ۔ کونسٹنٹین شیپین نے اس ایوارڈ کو حوصلہ افزاء قرار دیا جبکہ یویس موئلٹ نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں چین کی تیز رفتار ترقی اور چین کے بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اثر و رسوخ کو دیکھنے کا موقع ملا ہے۔
چینی وزیر اعظم کا فرینڈ شپ ایوارڈ حاصل کرنے والے غیر ملکی ماہرین کی خدمات کا اعتراف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔