Monday, July 7, 2025
ہومپاکستانپیربری امام سرکار سید محمد علی گیلانی سے ممتاز مذہبی اسکالر علامہ امین شہیدی کی ملاقات

پیربری امام سرکار سید محمد علی گیلانی سے ممتاز مذہبی اسکالر علامہ امین شہیدی کی ملاقات

اسلام آباد ،سجادہ نشین دربار حضرت بری امام سرکار و جانشین دربار عالیہ رتے ہوتر شریف و مرکزی صدر قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان پیر سید محمد علی گیلانی سے گزشتہ روز ممتاز مزہبی اسکالر اور عالم دین علامہ امین شہیدی صاحب نے پیر ہاوس بری امام سرکار میں ملاقات کی۔
ملاقات میں امن و امان کے فروغ اور اتحاد بین المسلمین کیلئے مل جل کر کاوش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیر سید محمد علی گیلانی کا کہناتھا کہ ہمارا منشور ہی اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنا اور مسالک کے مابین تنائو کو کم کرنا ہے۔علامہ امین شہیدی نے پیر ہاوس کی اتحاد امت بارے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اولیا اللہ کے در اور خانقاہی نظام ہی مسالک مابین اختلافات کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔