اسلام آباد (سب نیوز)انفارمیشن گروپ کی گریڈ 20کی افسر رائیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او )تعینات ، وزارت اطلاعات کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے رائیسہ عادل کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وہ پرنسپل انفارمیشن آفیسر کی حیثیت سے سرکاری اطلاعات، حکومتی ابلاغ اور میڈیا سے متعلق امور کی نگرانی کی ذمہ دار ہوں گی۔انہیں مبشر حسن کی جگہ پرنسپل انفارمیشن آفیسر تعینات کیا گیا ہے ۔

