Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانشہباز شریف گھر کی سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی

شہباز شریف گھر کی سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی

لاہور، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف لاہور میں اپنے گھر کی سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی ہوگئے ۔ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کہتی ہیں ڈاکٹرز نے شہباز شریف کودو ہفتے تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایامیاں شہباز شریف گزشتہ روزسڑھیوں سے گر کر زخمی ہوئے ہیں، جسم کے مختلف حصوں پر چوٹوں کی وجہ سے ڈاکٹرز نے دو ہفتے تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے،شہباز شریف نے سیاسی سرگرمیاں بھی معطل کر دی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔