Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستاندوسری شادی نہیں کی، مولانا طارق جمیل

دوسری شادی نہیں کی، مولانا طارق جمیل

لاہور (آئی پی ایس) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اپنی دوسری شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ مولانا طارق جمیل نے ٹویٹر پر اپنی دوسری شادی کی جھوٹی خبر کی ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ غلط معلومات سے محتاط رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ چینلز میری دوسری شادی کی غلط خبریں پھیلا رہے ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ اللہ پاک ان غلط خبریں پھیلانے والوں کوہدایت دے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔