کراچی (آئی پی ایس)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا جبکہ وسیم خان نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو اپنا استعفی پیش کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم خان اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش تھے۔بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں وسیم خان کے استعفے سے متعلق غور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وسیم خان کے پی سی بی سے معاہدے کی مدت اگلے برس کے اوائل میں ختم ہونی تھی۔سابق کرکٹر رمیز راجہ نے پی سی بی چیئرمین منتخب ہوجانے کے بعد وسیم خان سے ملاقات کی تھی جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی تھی۔ذرائع کا ملاقات کے بارے میں کہنا تھا کہ رمیز راجہ نے وسیم خان کے مستقبل سے متعلق فیصلے کے لیے 2 ماہ کا وقت لیا تھا۔
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
