کوئٹہ(آئی پی ایس )وزیراعلی بلوچستان جام کمال ناراض اراکین کے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض رہنماؤں کے تحفظات برقرار ہیں، ناراض اراکین نے ایک مرتبہ پھر جام کمال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا اور مائنس جام کمال کے بغیر مذاکرات سے بھی انکار کر دیا۔ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے ناراض رہنماؤں کا اجلاس 3 اکتوبر کو طلب کرلیا گیا، اجلاس کی صدارت سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کرینگے۔ اجلاس میں سپیکر بلوچستان اسمبلی کے علاوہ ناراض صوبائی وزار و اراکین اسمبلی شرکت کریں گے۔ ناراض اراکین وزارتوں سے مستعفی ہونے پر بھی غور کرینگے۔
جام کمال ناراض اراکین کے تحفظات دور کرنے میں ناکام
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔