اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ر وزگار کسی بھی معاشرے کیلئے اہم ہے،احساس پروگرام میں شفافیت کے ذریعے کام کررہے ہیں،وزیر اعظم کہتے ہیں عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے چاہیں،ریڑھی بان بھائیوں کیلئے مواقع پیدا کررہے ہیں، اسلام آباد 29 ہزار ریڑھی بان ہیں،اسلام آباد کے ریڑھی بانوں کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا،بنکوں کو ریڑھی بان پروگرام میں شامل کیا گیا،نہ پرائیویٹ سیکٹر اکیلا مسائل کا حل نکال سکتا ہے نہ حکومت، مل کر کامیابی ملتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو احساس پروگرام میں خدمات انجام دینے والے ایم سی آئی افسران کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے افسران کو بسٹ پرفارمنس پر ایوارڈ سے نوازا گیا،وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر ، ڈی جی آئی سی ٹی، چیف آفیسر ایم سی آئی شفق ہاشمی نے شرکت کی ۔وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزگار کسی بھی معاشرے کیلئے اہم ہے،احساس پروگرام میں شفافیت کے ذریعے کام کررہے ہیں،وزیر اعظم کہتے ہیں عوام کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے چاہیں،ریڑھی بان بھائیوں کیلئے مواقع پیدا کررہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ اسلام آباد 29 ہزار ریڑھی بان ہیں،اسلام آباد کے ریڑھی بانوں کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا،بنکوں کو ریڑھی بان پروگرام میں شامل کیا گیا،نہ پرائیویٹ سیکٹر اکیلا مسائل کا حل نکال سکتا ہے نہ حکومت، مل کر کامیابی ملتی ہے ۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ کرپشن فری فارمولے کے تحت ریڑھی بان منصوبہ کامیاب ہوا،اسلام آباد کی تمام مارکیٹس میں ریڑھی بان پروگرام پھیلائیں گے،صوبے بھی اس پروگرام کو شروع کرسکتے ہیں ، پناہ گاہیں، ریڑھی بان، احساس پروگرام عمران خان کے وژن کے پروگرام ہیں ۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ جب اپنوںکو نہ نوازا جائے کام میرٹ پر ہوں تو نتیجہ اچھا نکلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلے کا حل حکومت اکیلے نہیں نکال سکتی۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ایم سی آئی اور سی ڈی اے کو آن بورڈ لیکر پروگرام کامیاب ہوا، چیلنجز کافی ہیں جنکا مل کر مقابلہ کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ احساس ریڑھی بان پروگرام کو اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں میں بڑھائیں گے ،یہ ہمارا وژن ہے اور احساس پروگرام پالیسی پر عملدرآمد کروارہے ہیں ،احساس پرگرام کے ذریعے روزگار کا دائرہ کار بڑھائیں گے، کمرشل بنک کی فنانسنگ سے ریڑھی بان روزگار پروگرام کامیاب ہوا۔
اسلام آباد کی تمام مارکیٹس میں ریڑھی بان پروگرام پھیلائیں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔