اسلام آباد ،آل پاکستان سی این جی ایشوسی ایشن نے گیس کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے اور سیلز ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔
پیر کو آل پاکستان سی این جی ایشوسی ایشن کے وفد نے وزیر خزانہ شوکت ترین سے ملاقات کی ،ملاقات میں گیس کی درآمد پر عائد کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کے حوالے سے مذاکرات ہوئے ۔ صدر آل پاکستان سی این جی ایشوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہا کہ گیس کی درآمد بڑھانے سے دو سال میں سات سو ملین ڈالر تک کی بچت ہو گی ،گیس پر سیلز ٹیکس میں اضافہ واپس اورکسٹم ڈیوٹی ختم کرتے ہوئے گیس قیمت منجمد کی جائے۔
سی این جی ایشوسی ایشن کے وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔