Saturday, June 6, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینپاکستان کی جانب سے سویڈن کو قومی دن پر مبارکباد

پاکستان کی جانب سے سویڈن کو قومی دن پر مبارکباد

اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان نے مملکتِ سویڈن کے قومی دن کے موقع پر سویڈش حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان، سویڈن کے قومی دن کے موقع پر حکومت اور عوامِ سویڈن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔

بیان میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے سویڈن کی مسلسل ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

پاکستان اور سویڈن مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے باہمی روابط برقرار رکھے ہوئے ہیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔