Tuesday, July 1, 2025
ہوماسلام آبادبھارت کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے، مریم ادریس

بھارت کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے، مریم ادریس

اسلام آباد(آئی پی ایس)جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی رہنما اور سماجی و حقوق انسانی کی کارکن مریم ادریس نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے جس پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری خاموش رہنے کے بجائے اپنا کردار ادا کریں، بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرواتے ہوئے کشمیریوں کو حق خودارادیت دیں ، مودی سن لے وہ تحریک آزادی کشمیر کو روک نہیں سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔مریم ادریس نے کہا کہ مودی ایک قاتل انسان ہے جس کے ہاتھ بے گناہ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کی انتہا کر دی،تمام مظالم کے باوجود مودی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے جس ہٹ دھرمی کے ساتھ دنیا کے سامنے پارسا بننے کوشش کی وہ کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے ہر فورم پر بھارت کے مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے ،کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام ہے جو اپنے حق کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں ، ہماری عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے اپیل ہے کہ وہ جاگیں اور کشمیر جا کر خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ آج بھی دنیا میں ایک ایسا خطہ موجود ہے جہاں کے باسی زندگی کے بنیادی حقوق سے محروم ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔