کوئٹہ ، بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے میرین ڈرائیو پر نصب قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کو بم سے اڑا دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح گوادر میں نصب قائداعظم محمد علی جناح کا مجسمہ دھماکے سے تباہ کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق مجسمے کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جس کو ٹائم بم سے اڑا دیا گیا۔بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا مجسمہ رواں سال کے جون میں گوادر کے میرین ڈرائیو پر نصب کیا گیا تھا جسے اتوار کو ایک بم دھماکے سے تباہ کیا گیا۔دھماکہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سخت ترین چیکنگ شروع کر دی ہے۔
گوادرمیں نصب قائداعظم محمد علی جناح کا مجسمہ بم سے اڑا دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
