Friday, December 26, 2025
ہومسائنس و ٹیکنالوجیسرفیس سیریز کے نئے ٹیبلیٹس اور لیپ ٹاپ متعارف

سرفیس سیریز کے نئے ٹیبلیٹس اور لیپ ٹاپ متعارف

کیلیفورنیا (پی این پی) امریکا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنے صآرفین کیلئے طویل عرصے بعدسرفیس سیریز کے نئے ٹیبلیٹس اور لیپ ٹاپ متعارف کرادیے ہیں۔ اس حوالے سے منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر کمپنی کی جانب سے 3 ٹیبلیٹس اور ایک لیپ ٹاپ کو پیش کیا گیا۔ یہ تمام ڈیوائسز سب سے پہلے امریکا میں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔ یہ اس کمپنی کے سرفیس بک سیریز کا نیا لیپ ٹاپ ہے جس کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور ریموو ایبل ڈسپلے کی جگہ لیپ ٹاپ کو ٹیبلیٹ میں تبدیل کرنے کے آپشن کو اپنایا گیا جسے کمپنی نے اسٹوڈیو موڈ کا نام دیا ہے۔ لیپ ٹاپ موڈ میں ڈسپلے ایک عام لیپ ٹاپ کی طرح کام کرتا ہے جس پر کام کرنے کے لیے کی بورڈ اور ایک نیا ٹچ پیڈ ہیپٹک سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔