Sunday, May 3, 2026
ہومتازہ ترینجنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جنوبی لبنان میں فضائی بمباری، 41افراد شہید

جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جنوبی لبنان میں فضائی بمباری، 41افراد شہید

بیروت(آئی پی ایس )لبنانی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 41 لبنانی شہری شہید ہوئے ہیں۔17اپریل کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی افواج نے لبنان پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اسرائیل نے جبل ریحان، بصلایا اور جزین کے علاقے السریر پر حملے کیے۔

لبنانی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ السمعیہ میں مسجد کے قریب بھی اسرائیلی حملہ رپورٹ ہوا جبکہ بنت جبیل کے برج قلاویہ پر اسرائیل کی جانب سے فضائی حملہ اور گولہ باری کی گئی، سرحدی گاسں خیام میں اسرائیلی فوج نے متعدد گھروں کو آگ لگا دی۔جنوبی لبنان کے شہر شوکین پر اسرائیلی فضائی حملے میں 3 افراد شہید ہوئے۔ لبنان کیضلع نبطیہ میں بھی اسرائیلی بمباری سے جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب حزب اللہ نے دعوی کیا ہے کہ القنطرہ میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔یاد رہے کہ لبنان میں 2ماہ کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد 2659ہوگئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔