Thursday, April 16, 2026
ہومبریکنگ نیوزفوجی کارروائی، سفارتکاری، سیاسی لائحہ عمل اور اقتصادی اقدامات:پاکستان چاروں شعبے میں آگے بڑھ رہا ہے: واشنگٹن ٹائمز

فوجی کارروائی، سفارتکاری، سیاسی لائحہ عمل اور اقتصادی اقدامات:پاکستان چاروں شعبے میں آگے بڑھ رہا ہے: واشنگٹن ٹائمز

اسلام آباد (سب نیو ز)پاکستان فوجی کارروائی، سفارتکاری، سیاسی لائحہ عمل اور اقتصادی اقدامات ایک جامع حکمت عملی کے ساتھ بروئے کار لا رہا ہے۔ان چاروں محاذوں پر پاکستان کی شاندار حکمت عملی کا اعتراف امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز کی رپورٹ میں کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے خلاف آپریشن غضب للحق کے دوران پاکستان تکنیکی مہارت و کامیابی کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ بات یقینی بنا رہا ہے کہ شہری آبادی کا کم سے کم نقصان ہو۔مذکورہ رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ پاکستان آپریشن کے دوران افغانستان میں فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کو درستگی سے نشانہ بنا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔