ہومپاکستانایون فیلڈ کیس کا جرمانہ وصول کرنے کیلئے نیب کا نواز شریف کے اثاثے فروخت کرنے کا حکم

ایون فیلڈ کیس کا جرمانہ وصول کرنے کیلئے نیب کا نواز شریف کے اثاثے فروخت کرنے کا حکم

لاہور(آئی پی ایس )قومی احتساب بیورو (نیب)نے نواز شریف کی جائیدادیں فوری طور پر فروخت کر کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کیس میں ایک ارب 85 کروڑ روپے کا جرمانہ وصول کرنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب لاہور کے ڈائریکٹر جنرل شہزاد سلیم نے مسلم لیگ (ن) کے قائد کی جائیدادوں کی فہرست لاہور اور شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کر کے انہیں فوری طور پر فروخت کرنے کی ہدایت کی۔انسداد بدعنوانی کے ادارے نے ایک پریس ریلیز میں اسے کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم سے بڑی برآمدگی اور ریکوریز کے معاملے پر سیاسی حلقوں کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کا ردِ عمل قرار دیا۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن)نے دعویٰ کیا کہ کارروائی قبل از وقت کی گئی ہے کیونکہ معاملہ زیر سماعت ہے۔یاد رہے کہ نواز شریف کو ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس میں ایک ارب 85 کروڑ روپے جرمانے اور 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔اس کیس میں شریک ملزم مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانے جبکہ ان کے شوہر کیپٹن (ر)محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، دونوں مجرمان کی اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔