مردان (آئی پی ایس )پاک فضائیہ کا چھوٹا تربیتی طیارہ مردان کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارے میں پائلٹ اور کو پائیلیٹ شہید ہو گئے ۔ ترجمان نے بتایا کہ تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پرتھا۔حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلی سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے گنڈیری میں تربیتی جہاز گر گیا، تربیتی جہاز میں ایک پائلٹ سوار تھا۔طیارہ پرواز کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔پولیس اور آرمی کے اہلکار موقع پر پہنچ چکے ہیں۔
https://twitter.com/bahotbluch/status/1440590034399215625
