Thursday, April 16, 2026
ہومبریکنگ نیوزتاجکستان کے ایلچی کی گفٹ یونیورسٹی اور جی بی اے کی قیادت سے ملاقات

تاجکستان کے ایلچی کی گفٹ یونیورسٹی اور جی بی اے کی قیادت سے ملاقات

اسلام آباد (سب نیوز )جمہوریہ تاجکستان کے سفیر، یوسف شریف زادہ، گفٹ یونیورسٹی کے بانی و چیئرمین محمد انور، اور گوجرانوالہ بزنس الائنس کے چیئرمین احمد اکرام لون (جو یونیورسٹی سے منسلک ادارہ ہے) کے درمیان ایک ملاقات منعقد ہوئی۔ملاقات کے دوران فریقین نے تعلیم اور سائنس کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

خصوصی طور پر مشترکہ تعلیمی پروگراموں کے آغاز، تعلیمی تبادلے، اور تاجکستان اور پاکستان کے اعلی تعلیمی اداروں کے درمیان ادارہ جاتی روابط کے مزید فروغ کے امکانات پر توجہ دی گئی۔دورے کے دوران سفیر نے جیفٹ یونیورسٹی کے طلبہ سے بھی ملاقات کی، جہاں تعلیم، تعلیمی تبادلے، اور مستقبل میں تعاون کے مواقع پر خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ ملاقات کے اختتام پر، دونوں فریقین نے باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔