واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو تباہ کر دیں گے۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی بحریہ سمندر کی تہہ میں جا چکی ہے، ایران کے 158 مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے ایران کے چند چھوٹے جہازوں کونشانہ نہیں بنایا، ان کے فاسٹ اٹیک شپس سے ہمیں زیادہ خطرہ نہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسی طریقے سے ہم سمندر میں منشیات سمگل کرنے والی کشتیوں پر کارروائی کرتے ہیں، یہ کارروائی تیز اور انتہائی سخت ہوتی ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ سمندر کے ذریعے امریکا میں آنے والی 98.2 فیصد منشیات کو روک دیا۔
