Monday, April 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسحاق ڈار اور چینی وزیرخارجہ کا رابطہ ، چین کا پاکستان کے تعمیری سفارتی کردار کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعادہ

اسحاق ڈار اور چینی وزیرخارجہ کا رابطہ ، چین کا پاکستان کے تعمیری سفارتی کردار کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعادہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماں نے اسلام آباد مذاکرات اور امریکا ایران براہ راست بات چیت پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی امن و استحکام کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبار کباد دی۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق چین نے پاکستان کے تعمیری سفارتی کردار کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ اسحاق ڈار نے بھی خطے میں امن کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔