Monday, April 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزپنجاب کے 69 فیصد افراد کا وزیر اعلی مریم نواز کی قیادت پر اظہار اطمینان، صوبے کی سمت کو درست قرار دیا

پنجاب کے 69 فیصد افراد کا وزیر اعلی مریم نواز کی قیادت پر اظہار اطمینان، صوبے کی سمت کو درست قرار دیا

لاہور (آئی پی ایس )پنجاب کے 69 فیصد افراد نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے صوبے کی سمت کو درست قرار دے دیا۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق آئی پور کے سروے میں 32 فیصد نے وزیراعلی کی کارکردگی کو آٹ اسٹینڈنگ جبکہ 31 فیصد نے اچھا قرار دیا۔

سروے میں 56 فیصد نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے وزیر اعلی پنجاب کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔وزیر اعلی پنجاب کے منصوبوں پر رائے دیتے ہوئے 33 فیصد نے ستھرا پنجاب ، 30 فیصد نے ویمن ویلفیئر اور پروٹیکشن، جبکہ 29 فیصد نے پبلک ٹرانسپورٹر کو بہتر قرار دیا۔سروے میں شامل 55 فیصد افراد نے کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینے کے بھی عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔