Monday, April 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزفیلڈ مارشل کا کردار تاریخ میں رقم،پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلئے کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا: وزیراعظم

فیلڈ مارشل کا کردار تاریخ میں رقم،پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلئے کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا: وزیراعظم

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لئے کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران مذاکرات سے متعلق کاوشوں سے آگاہ کیا اور خطے میں امن کے لئے پاکستان کا کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے دورانِ اجلاس امریکہ اور ایران مذاکرات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مثبت پیش رفت کے لئے پر امید ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کی امیدوں کا محور بنا، کئی دہائیوں بعد امریکہ ایران کو ایک میز پر بٹھایا، پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لئے کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا، امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے، دونوں ملکوں کے وفود ہماری درخواست پر تشریف لائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دعوت قبول کرنے کا ایران اور امریکا کے صدور کا مشکور ہوں، یہ میری نہیں پاکستان کیعوام کی عزت ہے، ایران اور امریکا نے 2 ہفتے کی جنگ بندی پراتفاق کیا، دونوں ملکوں کیاعلی سطح وفود میں 21گھنٹے تک بات چیت جاری رہی
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امن کی بحالی کے لیے ثالثی کا موقع ملا، ابھی تک سیزفائر قائم ہے، معاملات کو حل کرانے کے لیے پوری کوشش جاری ہے، یہ تاریخی لمحہ وطن عزیز کے 24 کروڑ عوام کے لیے باعث فخر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد ٹاکس کے ذریعے پاکستان کو جنگ بندی کو مستقل امن میں بدلنیکا موقع ملا، مذاکرات میں ایسے مواقع بھی آئے کہ فریقین میں بات ٹوٹتے ٹوٹتے دوبارہ شروع ہوئی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کو شاباش اور شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جب کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراوران کی ٹیم بھی خراج تحسین کی مستحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطی میں کشیدگی کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر راتوں کو جاگے، ان کی فراست سے عارضی جنگ بندی پر عمل درآمد ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔