Monday, April 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزنیشنل سرٹ کا قومی اور بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی آڈٹ فرمز کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ

نیشنل سرٹ کا قومی اور بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی آڈٹ فرمز کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )نیشنل سرٹ کا قومی اور بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی آڈٹ فرمز کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ ،صرف رجسٹرڈ آڈٹ فرمیں ہی آئی ٹی انفراسٹرکچر کا سیکیورٹی آڈٹ کر سکیں گی ،نیشنل سرٹ نے سائبر سیکیورٹی آڈٹ فرمز کی رجسٹریشن کے لیے معیار جاری کر دیا۔

سائبر سیکیورٹی آڈٹ فرموں کے لیے تجربے کے ساتھ اضافی سیکیورٹی معیارات ضروری قرار،کم از کم 3 سال کا تجربہ رکھنے والی سائبر سیکیورٹی فرمیں ہی رجسٹریشن کی اہل ہوں گی ،آڈٹ فرم کی اچھی مارکیٹ ساکھ لازمی شرط ، قانونی یا پیشہ ورانہ بدعنوانی میں ملوث فرمیں نااہل قرار پائیں گے۔

رجسٹریشن کے لیے درخواست دینے سے پہلے ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ ہونا لازم پاکستان میں مقامی برانچ رکھنے والی رجسٹرڈ غیر ملکی کمپنیاں بھی درخواست دے سکتی ہیں ،سائبر سیکیورٹی فرموں کے لیے سرٹیفائیڈ ماہرین رکھنا لازمی،سائبر سیکیورٹی ماہرین کے لیے کم از کم 3 سال کا تجربہ ،نیشنل سرٹ کسی بھی وقت فرم کا مکمل جائزہ لینے کی مجاز ہوگی ،آڈٹ فرم کی رجسٹریشن کی ہر 2 سال بعد تجدید ہوگی۔

WhatsApp Image 2026 04 13 at 5.52.50 PM
WhatsApp Image 2026 04 13 at 5.52.50 P

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔