Monday, April 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزاسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد مذاکرات کے دوران وزارت خارجہ کے افسران کی محنت کو خراج تحسین

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد مذاکرات کے دوران وزارت خارجہ کے افسران کی محنت کو خراج تحسین

اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارتِ خارجہ کے افسران نے شرکت کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد مذاکرات کے دوران وزارت خارجہ کے افسران کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوں نے افسران کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے ان کے کردار کو اہم قرار دیا۔انہوں نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری پر افسران کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یہ پیش رفت تعمیری مکالمے کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔