Friday, April 17, 2026
ہومتازہ ترینفلپائن کی جانب سے نام نہادمشترکہ گشت کا انعقاد علاقائی امن و استحکام کے لئے نقصان کا باعث ہے،چینی سدرن تھیٹر کمانڈ

فلپائن کی جانب سے نام نہادمشترکہ گشت کا انعقاد علاقائی امن و استحکام کے لئے نقصان کا باعث ہے،چینی سدرن تھیٹر کمانڈ

بیجنگ :پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان نیول کرنل زائی شی چھن نے کہا ہے کہ 9 سے 12 اپریل تک، چینی فوج کی سدرن کمانڈ کی بحریہ نے بحیرہ جنوبی چین کے پانیوں میں معمول کی گشت کی ۔

انہوں نے کہا کہ فلپائن نے خطے سے باہر کے ممالک کو بلا کر نام نہاد “مشترکہ گشت” کا انعقاد کیا ، جس کا مقصد بحیرہ جنوبی چین کے امن و امان اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ سدرن کمانڈ کی افواج اپنی سرزمین کی خودمختاری اور سمندری حقوق کا بھرپور دفاع کریں گی اور خطے کے امن و استحکام کو مضبوطی سے برقرار رکھیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔